وٹفورڈ برطانیہ (بیورورپورٹ ) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس وٹفورڈ برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری بشیر ، صدر راجا ذوالکفل نوابی ، وائس چیئر مین شفقت اقبال ،جنرل سیکرٹری ظہیر الدین ، نائب صدر ریاست بھٹی ، چیف آرگنائزر ملک داؤدرحیم و دیگر نے تحریک آزادی کشمیر کی عظیم مجاہد اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی تحریک آزاد کشمیر کے لئے جدو جہد کہ بھلایا نہیں جا سکتا ۔ریاستی تشخص کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے سب معترف ہیں ۔امان اللہ خان نصف سے زائد صدی تحریک آزادی کشمیر کی جدو جہد میں گزاری اور اپنے انہوں نے عالمی دنیا کے سامنے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںجاری ظلم اور دہشتگردی کو بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز کو بلند کرنے میں جواہم کردار ادا کیااسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کی جانب سے اما ن اللہ تحریک آزادی کشمیر کے اس عظیم حریت لیڈر کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔امان اللہ خان کی وفات دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کے لئے بڑا سانحہ ہے ہم۔ امان اللہ خان کے اہل خانہ لواحقین اور دنیا بھر میںان کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تحریک آزادی کے اس عظیم مجاہد رہنما کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی آزادی کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کے لئے جدوجہد کو قبول و منظور فرمائے، انکو بلند درجات عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔