پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان کی تمام سیاسی،سماجی ومذہبی ،کاروباری اور پاکستانی کیمیونٹی نے پاکستان کا 68واں جشن آزادی پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں پرجوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ اور ان کے ساتھیوں سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم وسن، یوتھ ونگ سے چوہدری ندیم افضل ڈھیروگھنہ، مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما چوہدری جاوید سدوال،چوہدری اسد نواز اور دیگر نے بھرپور شرکت کی اس موقع پرمسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ نےسفیر پاکستان جناب غالب اقبال سے خصوصی گفتگو کی۔