لاہور: مسلم لیگ(ن) نے ناقص کار کردگی اورپارٹی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے الزامات پر ضلع لاہور کے 13 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، باؤ اختر، ماجد ظہور، یٰسین سوہل، رانا مشہود احمد، رانا تجمل حسین، میاں مرغوب احمد، رمضان صدیق بھٹی، وحید عالم خان، وحید گل، ملک وحید اور سہیل شوکت بٹ کے ناموں پر سرخ نشانات لگا دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ارکان اسمبلی کو آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ دینے کی سفارش پارٹی عہدیداران نے بھی کردی۔ذرائع کے مطابق ان ارکان اسمبلی نے آئندہ کیلئے الیکشن سے باہر کئے جانے کی اطلاعات پر ٹکٹوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شرو ع کردی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افضل کھوکھر یا پھر سیف الملوک میں سے کسی ایک کو آئندہ ٹکٹ دی جائے گی۔