لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازسیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری تنویراشرف خواص پور نے اپنے بیان میں کہاکہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ اہل اسلام کیلئے تمام خوشیوں سے بڑھ کر مسرت کا دن ہے ۔اس دن انسان کو انسانیت کی حقیقت سے شناسائی ہوئی۔ نفرتیں مٹ گئیں اور محبتوں کے چراغ روشن ہوئے ۔آج جلوس میلاد النبی ﷺ کی آڑ میں اہلسنت کو انتشار کا شکار کرنے والے نفرتوں کے علمبردار ہیں ۔یوم عید میلاد النبی ﷺ محبتوں کو فروغ دینے کا دن ہے ،انہوں نے کہاہے کہ آمد مصطفی ﷺ پر کائنات مسرتوں سے لبریز ہوئی ۔ دنیا کے ظلمت کدہ میں نور ہدایت چمکا اور رحمتوں کا نزول ہوا۔ربیع الاول شریف میں جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت مذہبی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا۔نبی مکرم ﷺ کی آمدپر خوشیاں منانا ایمانی تقاضا ہے ۔اہل ایمان عید میلاد النبی ﷺ پر تقریبات اور جلوس ،عمارات پر چراغاں وسجاوٹ کر یں گے عاشقان رسولﷺ فضاؤں کو درود و سلام سے معطر کر دیں گے۔