ایتھنز (قاری خالد محمود سے) اسلامک فورم گریس کے زیر اہتمام مسلم مسجد آئیو انار گیرو میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی ۖکانفرنس کا انعقاد کیا گیا خصوصی خطاب کیلئے ناروے سے نوجوان خطیب مولانا حامد علی فاروق اور ڈنمارک سے مزہبی سکالر اور تنظیم اسلامی ڈنمارک کے صدرتشریف فرما ہوئے،کانفرنس کی صدارت اسلامک فورم کے سابق صدر متوسط علی شاھد نے کی، عثمان علی راجہ نے تلاوتِ کلام پاک سے کانفرنس کا اغاز کیا۔
نعت رسول مقبولۖ کی سعادت محمد اصغر کے حصہ میں آئی، مذہبی سکالر امتیاز احمد سویہ نے اپنے خطاب میں سب سے زیادہ زور عمل پر مرکوز رکھا اُن کا کہنا تھاکہ موجودہ حا لات میںسب سے زیادہ ضرورت اگر کسی چیز کی ہے تو وہ نبیۖ کی سیرت پر عمل کرنے کی ہے،نبی ۖ سے سب سے بڑا عشق ان کی سیرت پر عمل کرنا ہے ہم سب کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم عاشقِ رسولۖہیں آخر میں مہمانِ خصوصی حامد علی فاروق نے خطاب فرمایا۔
ان کا کہنا تھاکہ حالات کیسے بھی دشوار گزار اور مشکل کیوں نہ ہوں،تمام مشکلوں کا حل نبیۖکی سیرت میں پنہاںہے قیامت تک آنے والے لو گو ں کیلئے کامیابی صرف اور صرف نبیۖ کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے اگر ہم زندگی میں کامیابی چاہتے تو ہمیں نبیۖ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔
اردگرد کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت فرما کر عاشقِ رسولۖ ہونے ثبوت دیا، آخر میں مہمانوں کی بھرپورمہمان نوازی کی گئی۔