اسلام آباد……. وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر ہیں اور عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت بھی کم ہے ان حالات میں مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔
وزارت تجارت کے اعلامیئے کے مطابق وزیر تجارت خرم دستگیر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں چینی کی مقامی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں چینی قیمت میں اضافہ تشویشناک ہے ، اگر یہ اضافہ دس فیصد سے بڑھ گیا تو چینی کی برآمد روکنے کی ہدایت جاری کی جا سکتی ہے۔