counter easy hit

ملک سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، صدر ممنون

Must eradicate corruption, President

Must eradicate corruption, President

اسلام آباد۔۔۔۔۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے اب ان اسباب کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے ملک انتہاپسندی اور شدت پسندی کے رجحانات کا شکار ہوا ۔کرپشن اور بدعنوانی سے ملک کو شدید نقصان پہنچا،ملک سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات پاکستان آرمی کے بیچلر آف ملٹری آرٹ اینڈ سائنس اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایک سو چھبیس اور ایک سو ستائسویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو بھی ڈگریاں اور اعزازات دئیے گئے۔صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جنم لینے والی انتہا پسندی اور دہشت گردی نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ اب یہ ناگزیر ہوگیا ہے کہ مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے ۔مسلح افواج اندرونی اور بیرونی ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔دہشت گرد اور ان کے سرپرست کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پاکستانی قوم اور مسلح افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ ماضی میں وسائل کو ضائع کیا گیا ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بروقت منصوبے شروع نہیں کیے گئے، کرپشن اور بدعنوانی سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا۔ ملک سے بدعنوانی کے مکمل خاتمہ ضروری ہے۔صدر مملکت نے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی سالانہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔