counter easy hit

قومی پرچم کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے پر مصطفیٰ کمال کیخلاف درخواست دائر

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نام قومی ترانے سے لیا ، ترانہ قومی اثاثہ ہے اس کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا :درخواست میں استدعا
اسلام آباد (یس اُردو) قومی پرچم اور قومی ترانے کو مبینہ طور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنے پر مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نام “پاک سرزمین” قومی ترانے سے لیا ہے ۔ قومی ترانہ قومی اثاثہ ہے ، ترانے کو پارٹی کے نام سے منسوب کرنا غیر آئینی ہے ۔ درخواست شہری فیصر جدون کیجانب سے ایڈووکیٹ سیف اللہ سروہی نے دائر کی ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پارٹی کا نام اور جھنڈے کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور مصطفیٰ کمال کو قومی ترانے اور قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جائے ۔ درخواست میں وفاق کے ذریعے سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے