کراچی ……ایم کیو ایم کے را سے مبینہ تعلقات پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی،ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
شاہد حیات پرائیوٹ کار میں خیابان سحر میں واقع مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پہنچے ہیں،ان کے ہمراہ کوئی اور سرکاری افسریا اہلکار نہیں تھا۔ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیراحمد سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے را سے مبینہ رابطوں سے متعلق شواہد پر بات چیت کی جائیگی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایف آئی اے نے لندن میں سرفراز مرچنٹ سے بھی رابطہ کیا تھا، جس پر سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکلاء سے مشورے کے بعد ریکارڈ کرائیں گے۔