مصطفی کمال گروپ نے متحدہ کی مزید پتنگیں کاٹنے کی تیاری مکمل کر لی۔ آج ہونے والی پریس کانفرنس میں مزید رہنما شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) ملکی سیاست میں ہلچل مچانے والے مصطفیٰ کمال نے متحدہ کی مزید وکٹیں گرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ انیس قائم کہتے ہیں کہ سندھ بھر سے لوگ رابطے کر رہے ہیں۔ آج ہونے والی پریس کانفرنس میں مزید وکٹیں گریں گے۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی تین مارچ کو کراچی آمد کے بعد متحدہ کی مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد، رضا ہارون، وسیم آفتاب اور افتخار عالم مصطفی کمال گروپ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔