پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حیدر آباد روانہ ہو گئے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے دل جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اقتدار کا حصول ان کا مقصد نہیں ہے۔
کراچی: (یس اُردو) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حیدر آباد کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ انکا مقصد لوگوں کے دلوں کو توڑنا نہیں بلکہ جوڑنا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حیدر آباد ہی نہیں بلکہ سندھ کے دیگر شہروں کے بھی وہ دورے کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو کراچی میں ہونے والا جلسہ تاریخی ثابت ہو گا۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں کمال ہاؤس کو پاکستان ہاؤس کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔