گلیانہ، فرانس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایم پی اے چوہدری شمشاد اور ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شمشاد نے اپنی زندگی میں سیاسی طور پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے عوامی مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ چوہدری شمشاد احمد نیک صفت انسان تھے انھوں نے پاکستان مسلم لیگ کا نام روشن کرنے کے لئے اپنے جان تک قربان کر دی۔
اللہ تعالی چوہدری شمشاد اور ان کے بیٹے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔