لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین میں صلح کروانے کیلئے بڑی شخصیات متحرک ہوگئیں، وزیراعظم اور جہانگیر ترین میں جمعے کو ملاقات کا امکان ہے، پارٹی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا کہ آٹے اور چینی بحران پر وزیراعظم کو جہانگیر ترین کیخلاف غلط بریف کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں،آٹے اور چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین کے خلاف غلط بریف کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سازش ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ، پرویز خٹک اوردیگر اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم کروانے اور دونوں کی ملاقات کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان جمعے کو ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان اختلاف پیدا کرانے والے دو وزراء کا بھی پتا چل گیا ہے، ان وزراء کے حوالے سے بھی وزیراعظم عمرن خان کو بتایا جائے گا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر جہانگیر ترین کے خلاف لابنگ کرتے رہے۔ اسد عمر تحریک انصاف کے وہ رہنما ہیں جن پر عمران خان کو مکمل اعتماد تھا، یہاں تک کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو اسد عمر کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا۔ جب وزیر خزانہ بنا دیا گیا، تو مہنگائی سمیت اتنے زیادہ مسائل تھے کہ اسد عمر نے ایک دن مستفعی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی جہانگیرترین کیخلاف لابنگ کی وجہ یہ ہے کہ اسد عمر سمجھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ اسد عمر کو لگتا ہے کہ مجھے کابینہ سے نکالنے میں جہانگیر ترین کا کلیدی کردار تھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اسد عمر معیشت کا بیٹرہ غرق کر گئے تھے۔ وہ یہ فیصلہ ہی نہیں کر پا رہے تھے کہ ہم آئی ایم ایف جائیں یا پھر نہ جائیں۔
10 سالہ بچہ 13 سالہ لڑکی کےہونےو الے بچے کا باپ،میڈیکل رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ،جانئیے