مظفرگڑھ ……مظفرگڑھ میں سلطان کالونی کی شاہ مائنر میں پڑنے والے 20فٹ چوڑا شگاف کو پر کرلیا گیا ،محکمہ انہار کےمطابق شگاف پر کرنے کے بعد نہر میں دوبارہ پانی چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔
آج صبح نہروں میں پانی آنے کے بعدمظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کی شاہ مائنر میں30 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا تھا۔شگاف پڑنے سے قریبی کھیتوں اور محکمہ انہار کے ریسٹ ہاؤس میں پانی داخل ہوگیاتھا ۔محکمہ انہار کیمطابق شگاف کو پر کردیا گیا ور نہر میں پھر سے پانی چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے ۔ادھر اس صورتحال پر اہل علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ ہر سال اس نہر کی بھل صفائی کی آڑ میں محکمہ انہار کا عملہ فنڈز تو وصول کرتا ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے نہ تو اس نہر کی صفائی کی گئی اور نہ ہی مرمت. جس کے باعث ہرسال شاہ مائنر میں شگاف پڑتے ہیں اور لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوتا ہے۔