مظفر گڑھ میں میپکو نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایک سول جج کے گھر پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی لیکن کنیکشن منقطع کرنے کے باوجود تاحال پولیس مقدمہ درج نہ کر سکی۔
مظفر گڑھ: (یس اُردو) میپکو سب ڈویژن مظفر گڑھ کے ایس ڈی او رانا مظہر لطیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ججز کالونی میں چھاپہ مارا جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر نوید حسین اور سول جج عارف خان کے گھر پر کنڈیوں کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر میپکو کی ٹیم نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری کرنے پر دونوں ججز کے گھروں کی بجلی منقطع کر دی اور تھانہ سول لائن میں مقدمے کے اندراج کی بھی درخواست دے دی ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پر ایس ڈی او نے مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کر کے میپکو حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے تاہم ججز نے بجلی چوری کے حوالے سے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔