مظفر گڑھ میں پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او اویس احمد تھانہ صدر کےعلاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث 3ملزمان گرفتار کیا ہے۔
ملزمان ایک ماہ قبل ڈکیتی اور خاتون سے گینگ ریپ میں ملوث تھے، ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بھی بر آمد کرلیے گئے ہیں۔