مظفر گڑھ(یس نیوز)مظفرگڑھ میں مسلح افراد نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ لڑکی کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اغوا کرنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھتیجا اور بھانجا ہے۔مظفرگڑھ کے علاقے شادمان کالونی میں موٹرسائیکل پرسوار 4مسلح افراد محمدیوسف نامی شخص کے داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر اس کی بیٹی کواغواء کرکے لے گئے۔لڑکی کے بھائی یونس نے الزام لگایا کہ اغواءکرنے والے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کے بھانجا شان دستی اور بھتیجا بابر دستی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ادھر ڈی ایس پی سٹی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔