مظفرگڑھ میں رشتے کے تنازع پرخاتون کی ٹانگیں کاٹ کر اسکی آنکھیں نکالنے کے واقعہ میں ملوث ایک اور نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کیس میں گرفتار افراد کی تعداد11ہوگئی۔
واقعے کا مقدمہ 15ملزمان کیخلاف درج ہے۔پولیس کی خصوصی ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ملزم سانول کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 11ہوگئی ۔
پولیس کےمطابق خصوصی ٹیم نے کیس کے اہم ترین مرکزی ملزم افضل اور اسکے بیٹے خلیل کو کراچی سے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا ۔جبکہ کیس میں نامزد مزید 4ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم کی جانب سے مختلف شہروں میں چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔
تحصیل جتوئی کے علاقے شہرسلطان میں ایک ہفتہ قبل شریفاں مائی کو رشتے کے تنازع پراسکے بھائی افضل، بھتیجوں اور ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔