counter easy hit

23 فروری، ایم وی ایس کالج محبوب نگر میں نیشنل سمینار کا انعقاد

Mahabubnagar

Mahabubnagar

محبوب نگر (راست) ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر و ڈاکٹر محمد غوث کنوینرنے آج ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی کہ 23 فروری بروز پیر شعبۂ سماجی علوم(اردو میڈیم) ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر کے زیراہتمام بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی منسٹری آف ہومین ریسورس گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک روزہ قومی سمینار بعنوان” موجودہ دور میں سماجی علوم کی اہمیت مسائل وامکانات”کا امبیڈکر اڈیٹوریم ،کالج ہذامیںانعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ریاست تلنگانہ میں پہلی بار سماجی علوم ذریعہ اردو تعلیم منعقد ہونے والے س سمینار کاآغاز صبح 10بجے دن عمل میں آئے گا اس افتتاحی اجلاس میں مہما ن خصوصی پروفیسر باگیہ نارائن صاحب وائس چانسلرپالمورو یونیورسٹی محبوب نگر،مہمان اعزازی پروفیسر محمد اکبر علی خان صاحب سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد و ڈین فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآبادہونگے،کلیدی خطبہ پروفیسر کانچا ایلیا صاحب ڈائرکٹرسی ایس ایس ای آئی پی ،مولانااآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،کا رہے گا۔

جب کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی پروفیسر شیوراج ،رجسٹرار،پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر،پروفیسر سی۔ وینکٹ آیا ڈائرکٹر گریڈ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی حیدرآباد،شرکت کرینگے۔دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر عبدالقیوم ،اسوسیٹ پروفیسر شعبہ سیاسیا ت و نظم و نسق عامہ ،مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر سیدنجی اللہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سیاسیا ت و نظم و نسق عامہ ،مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،پروفیسر پی ۔ایچ ۔محمدسابق ڈائرکٹر ، سی ایس ایس ای آئی پی ،مولانااآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر اے۔ ناگیشوار راؤ ،اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس ایس ای آئی پی ،مولانااآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادشرکت کرینگے۔ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد،ڈاکٹر محمد ناظم علی ،ڈاکٹرمحمداسلم فاروقی ،ڈاکٹرذاکر اللہ فردوسی،ڈاکٹر بشیر احمد ،ڈاکٹر حمیرا سعید، ڈاکٹر عذرا بانوودیگر اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس سمینار کے مرکزی موضوع پر مقالات پیش کرئیں گے ۔ کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے لیکچرارس،اساتذہ اور ریسرچ اسکالرسے خواہش کی ہیکہ وہ سمینارمیں شرکت فرمائیں۔ سمینار سے متعلق مزید معلومات محمد غوث کنوینر سے فون نمبر 9030853239، اور آرگنائز سکریٹری ڈاکٹر عزیز سہیل سے فون نمبر 9299655396 پر ربط پیداکرتے ہوئے حاصل کی جا سکتی ہے۔