لاہور(ویب ڈیسک) نواب سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئی یہ مت سوچے کہ وہ سفر جو والد نے شروع کیا ان کے جانے سے رک جائے گا۔ جس موڑ پر انہیں جانا پڑا میں نے وہیں سے سفر آگے بڑھایا۔سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواب جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ رہا یہ سفر بڑھتا رہے گا۔ اور میرے بعد والے بھی وہیں سے شروع کریں گا جہاں سے میں جاؤں گا۔ یہی میرے والد کی بھی خواہش تھی یہی میری خواہش ہے۔ایک اور ٹوئیٹ میں سراج ریسانی کے صاحبزادےجمال رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے ہی میرے والد سراج رئیسانی کو شہید کیا ہے اور میرے بڑے بھائی نواب حقمل رئیسانی کو شہید کرنے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے جس کے میرے باس واضح ثبوت ہیں۔ بھارت ہمارا ستر سال سے دشمن چلتا آ رہا ہے۔ دنیا کو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے اور وہ اپنی خوشی اور مفادات کے لیے کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے تاہم میں نے اپنے والد محترم نواب سراج رئیسانی کے مشن کو مکمل کرنا ہے اور بھارت کی چاپلوسی اور ہٹ دھرمیوں سے بالکل بھی نہیں گھبراؤں گا اور نہ ہی بھارت کی کوئی چال مجھے میرے اولد کے مشن کو پورہ ہونے سے روک سکتی ہے۔