کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شہید ایس پی داوڑ طاہر خان کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایس پی داوڑ طاہر خان کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ’’ میری بچی ! تمہارا بابا کہیں نہیں گیا دیکھو تم ہی نے تو اُسے سینے سے لگا رکھا ہے۔اب تم بڑی ہوگئی ہو پہلے بابا سینے سے اپنے گڑیا کو لگاتے تھے اب گڑیا نے بابا کو کَس کے چمٹا رکھا ہے۔بابا اب روز خواب میں آئیں گے ۔تم جلدی سو جانا اور دیکھوآنسوؤں کی بہتی دھارا میں ۔کہیں کھو نہ جانا‘‘۔