پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہسیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے، پرویز خٹک سے شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں، پرویز خٹک اداروں کو مضبوط کررہے ہیں اس لئے وہ ملک کے بہترین وزیراعلیٰ ہیں۔
My compete in politics with Nawaz Sharif, Imran Khan
حیات آباد پشاور میں یوتھ گیمز کے آفیشل لوگو اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ضلع اور تحصیل کے بعد یونین کونسل کی سطح پر بھی کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے اور فاٹا کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ کھیل اور ورزش انسان کو بوڑھا ہونے سے روکتی ہے۔ آفریدی کی مثال لیجئے جو انسان اپنا وقت صحیح استعمال کرے، وہی کامیاب ہوتا ہے اور زندگی مقابلے کا نام ہے۔اسپورٹس مین مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کھیلوں کو ترجیح دینے پر پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کیا۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کا سب سے بہترین نظام خیبر پختونخوا میں ہے۔تقریب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا۔