چوہدری نثار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے امیدوار جنکو کرپشن کیسز میں نیب نے گرفتار کر لیا تھا ان کے بیٹے نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں کیا باتیں ہوئی؟ سالار نے سوشل میڈیا پر سارااحوال بیان کردیا۔ وہ لکھتے ہیں کہ آج قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے میری اور بہنوں کی اڈیالہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مریم نواز آنٹی، کیپٹن صفدر انکل اور حنیف عباسی انکل بھی موجود تھے۔ مریم آنٹی اور نواز شریف انکل کھڑے ہو کر ہم سے ملے حالانکہ وہ اتنے بڑے لیڈر ہیں اور عمر میں ہم سے بہت بڑے بھی۔ جب ابو کا یہ پیغام ہم نے ان کو دیا جو پیشی والے دن ابو نے کہا تھا کہ “میری میت تو گھر آسکتی ہے مگر میں قائد سے غداری نہیں کر سکتا” تو ان کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور کہنے لگے “بیٹا آپ نے ہمت نہیں ہارنی, ہم ہر دم آپ کے ساتھ ہیں اور انشاللہ آپ کے ابو بہت جلد باہر آجائیں گے. میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے”اس کے بعد جب سب لوگ جمع ہوگئے تو نواز شریف انکل نے قمرالاسلام کو اور ہم تینوں بچوں کو بہت سراہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ آپ سرخرو ہیں اور یہ کہ قمرالاسلام جیسے بہادر لوگ میری پارٹی کا اثاثہ ہیں. انہوں نے ہمارے سر پر ہاتھ پھیرا اور گرم جوشی سے ملے. مریم آنٹی نے ہمیں بہت پیار کیا اور بہت سی باتوں میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اگر کیمرا کی اجازت ہوتی تو آپ کے ساتھ تصویر بنواتے. این اے 59 کے لوگوں کو پیغام دیا کہ ہمت نہیں ہارنی، ابھی تو ایک جدوجہد شروع ہوئی ہے اور ہم آپ کا اور قمرالاسلام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔