لاہور (ویب ڈیسک) معروف مصنف و شاعر خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد تنازع کو لے کر سوشل میڈیا پر صارفین بحث و مباحثے میں خاصے سرگرم ہیں اور اس بحث میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی اس بحث میں سرگرم ہیں ۔ وہ خلیل الرحمان کی مخالفت میں کھل کر سامنے آئے۔ اسی تناظر میں اپنے دلچسپ انداز میں ٹویٹس بھی کرتے رہے انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا کہ خلیل الرحمن کی زبان وبیان سے متاثر ہو کر میاں صاحب نے بھی کہہ دیا ہے “میری بیماری ،میری مرضی اینج تے فیر اینج ای سہی!! “