واشنگٹن (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ شارلیز تھیرون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ جورڈا نے والد چارلس کا قتل کیا تھا، شارلیز تھیرون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ نے اپنا بچاؤ کرتے ہوئے والد کی جان لے لی تھی۔
بیٹا ہو گا یا بیٹی؟ اس کا انحصار کس بات پر ہوتا ہے ؟ بڑے کام کی تحقیق
ان کا کہنا تھا کہ میں 15 سال کی تھی جب والد نے نشے کی حالت میں مجھ پر اور میری ماں پر فائرنگ کی ، ہم دونوں ایک دروازے کے پیچھے چھپے تھے اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی گولی نہیں لگی، جس کے بعد والدہ نے اپنے بچاؤمیں آگے بڑھ کر ان پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا اور اس قتل پرمجھے کوئی شرمندگی نہیں۔