counter easy hit

’’مجھے شرمندگی ہے کہ میرے آباؤ اجداد مسلمان تھے ‘‘۔۔۔ الطاف حسین نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب کیوں اختیار کیا؟ مرتد ہونے کی وجہ بھی بتا دی

لندن (ویب ڈیسک) بانی ایم کیوا یم لندن الطاف حسین کے بارے میں اکثر و بیشتر مختلف خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ، کبھی پاکستان کے خلاف باتیں توکبھی کچھ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کیخلاف مغلظات ۔ اب تازہ ترین انکشاف یہ ہوا ہے کہ الطاف حسین نے ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے ۔

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

معروف اینکر نادیہ مرزا کے مطابق الطاف حسین نے بھارت کی شہریت اختیار کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے ۔ نادیہ مرزا نے بتایا کہ الطاف حسین وہ شخص ہیں جس کے دادا بھارت کے معروف عالم دین تھے اور ان کے والد انڈیا میں سٹیشن ماسٹر تھے مگر آج پتہ یہ چلا کہ الطاف حسین نے محض بھارتی شہریت اختیار کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک موقر اخبار کی خبر ہےاور میری اُس اخبار کے ایڈیٹر سے بھی بات ہوئی اور انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ ہا ں ایسا ہی ہے ۔ نادیہ نے بتایا کہ لندن سیکریٹیریٹ تک جب یہ بات پہنچی کہ غیر مسلموںکو بھارت کی شہریت نہیں دی جائے گی تو الطاف حسین نے اسی وقت 3سوامیوں (ہندو مذہبی پیشوا) کو بلوایا ، وہاں ہندو مت کے بھگوانوں کی مورتیاں منگوائیں اور ان کے سامنے جھکے یا سجدے کیے ۔ نادیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہاں بھارتی سفیر بھی پہنچے جنہوں نے الطاف حسین کو شہریت کے حوالے سے بھارت کے موجودہ قانون کا بتایا تو الطاف حسین نے کہا کہ میں اب مسلمان نہیں ہوں اور مجھے اس بات کی شرمندگی ہے کہ میرے آبائو اجداد مسلمان تھے ۔ نادیہ مرزا نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے گزشتہ ماہ بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی اور اسی دوران بھارت میں ایک بل پاس ہواجس کے مطابق ہندوستان میں کوئی بھی مسلمان بھارتی شہری نہیں بن سکتا ، یہ بات جب الطاف حسین کو پتہ چلی تو اس کے بعد انہوںنے یہ سارا کام کیا اور مذہب تبدیل کیا ۔ واضح رہے کہ نادیہ مرزا کے اس انکشاف کے بعد انہیں پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے پناہ تنقید کا نشا نہ بنا یا گیا جس کے بعد انہوںنے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ خبر انہوںنے کہاں سے لی ۔ نادیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گوگل پر سرفنگ کے دوران انہیں اخبار کی ایک کٹنگ نظر آئی جس میں الطاف حسین والی خبر موجود تھی ۔ تحقیق کی تو پتہ چلا کہ وہ ایشئین نیوز کی کے ایڈیٹر ڈاکٹر عبد الودود قریشی کی خبر تھی اور انہوںنے اس خبر کی تصدیق بھی کی جبکہ نادیہ مرز الطاف حسین کو اپنی ویڈیو میں یہ پیغام بھی دے چکی ہیں کہ اس خبر کیحوالے سے الطاف حسین سامنے آکر اس خبر کی تصدیق یا تردید کر دیں ۔

MY, FOREFATHERS, WERE, MSULIMS, I, AM, WORRIED, ALTAF HUSSAIN, ACCEPTED, HUNDUISM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website