لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور آصف علی زرداری گھٹنے ٹیکنے نہیں جارہے بلکہ ٹیک چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور آصف علی زرداری تین تین بلین ڈالر دینے کو تیار ہیں اور دونوں کی طرف سے یہ پیشکش بہت ہی معتبر شخصیات وزیراعظم عمران خان کے پاس لے کر پہنچیں تھیں۔ عمران خان نے یہ بات سننے سے انکار کر دیا۔یہ پیشکش کرنے والوں میں کچھ پی ٹی آئی کے سفارشی لوگ بھی موجود تھے،لیکن عمران خان نے سب کو شٹ اپ کال دے دی ان میں سے ایک ایسی شخصیت تھی جس کی عمران خان بہت عزت کرتے ہیں تو ان کو عمران خان نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آفر ذاتی طور پر کسی این آر او کے طور پر قبول نہیں کروں گا۔ یہ پرنسیپل فیصلہ ہے جس پر میں کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر اداروں میں کوئی پلی بار گین کا طریقہ کار موجود ہے تو اور وہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہتا ہے اور کی گئی کرپشن پرپیسے دینا چاہتا ہے تو وہ ٹھیک ہے لیکن مجھ سے این آر او کی کوئی توقع نہ کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو یہ بھی واضح کیا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کو ریلیف دینے کے لیے عمران خان پیسے لینے پر آمادہ ہو جائے گا تو ایسا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی کچھ دن قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ شریف خاندان پلی بارگین کے ذریعے سے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔