لاہور ;سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا آج اڈیالہ جیل میں پہلا ہفتہ مکمل ہو گیاہے اور آج جمعرات کا روز ہونے کے باعث اہل خانہ سمیت 23 افراد کی ملاقات کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ملاقاتوں کے باعث جیل کے
باہر انتہائی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے اور نفری کو بڑھا دیا گیاہے تاہم ایسی صورتحال میں مریم نواز کے بیٹے کیپٹن صفدر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ” نوازشریف کو اب اڈیالہ جیل کی مسجد میں نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی ۔“ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جیل حکام کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ کیا گیاہے تو وہ پھر صرف اور صرف نوازشریف کی سیکیورٹی کو ہی مد نظر رکھ کر کیا گیا ہو گا کیونکہ اگر وہ عام قیدیوں کے ساتھ مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں تو کئی قسم کے خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز جس روز لندن سے واپس آ رہے تھے اسی دن جنید صفدر ایون فیلڈ کے باہر موجود مظاہرین کے ساتھ بھڑ بھی پڑے تھے اور انہیں برطانوی پولیس کی جانب سے حراست میں بھی لیا گیا تھا تاہم انہیں کچھ دیر بعد ہی چارج کیے بغیر رہا کر دیا گیا ۔ جس کے بعد وہ وطن واپس آئے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیااور اب وہ سیاست میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔