ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ جس میں میں ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں میں پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد عمران عباس بھی کام کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے حال ہی میں جاری کیے جانیوالے گانے ’’دی بریک اپ‘‘ میں پاکستانی اداکار عمران عباس کی جھلک بھی نظرآرہی ہے وہ گانے میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل فلم اے دل مشکل کی کاسٹ میں کہیں عمران عباس کا نام نہیں لیا جا رہا تھا لیکن اب اس گانے کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ ساتھ عمران عباس کا بھی کردار موجود ہے۔دوسری طرف عالیہ بھٹ بھی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کا حصہ بھی بن چکی ہیں اور کرن جوہرنے عالیہ بھٹ کے فلم کے لیے کچھ مناظرعکسبند کرائے ہیں عالیہ کا فلم میں کردار چھوٹا لیکن بہت ہی دلچسپ ہے۔