counter easy hit

میرا نکاح کیس ، کارروائی کالعدم قرار دینے کیلئے فیصلہ 20 جولائی تک موخر

My marriage case

My marriage case

عدالت کو بتایا گیا کہ میرا اور عتیق الرحمٰن شہر سے باہر ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ فیصلہ دونوں فریقین کی موجودگی میں ہی سنایا جائے گا
لاہور (یس اُردو ) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کے کیس کی کارروائی کالعدم قرار دینے کے لیے فیصلہ 20 جولائی تک موخر کردیا ۔ لاہور کی کینٹ کچہری میں اداکارہ میرا کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ عتیق الرحمن شہرسے باہر ہیں جب کہ اداکارہ میرا کراچی میں موجود ہیں اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ فیصلہ دونوں کی موجودگی میں سنایا جائے گا ۔ اداکارہ میرا نے نکاح پر نکاح کیس کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ اداکارہ میرا کا موقف ہے فیملی عدالت میں اس معاملہ سے متعلق عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ زیر سماعت ہے ۔ قانون کے مطابق جب تک فیملی کیس زیر سماعت ہے اس وقت تک فوجداری کیس نہیں چلایا جاسکتا لہٰذا عتیق الرحمن کی جانب سے نکاح پر نکاح کے دعوی کی کارروائی کالعدم قراردی جائے ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 20 جولائی تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔