ممبئی: بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت ان دنوں اقربا پروری کے باعث تنازعے کا شکار ہیں کئی اداکاروں کی جانب سے انہیں مذاق کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی بہن رنگولی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنگنا کو مذاق کانشانہ بنانا بند کیا جائے۔
My sister should be stopped to be targati joking, Kangana sister are shattered
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت ایک بارپھر اقربا پروری کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں حال ہی میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران انہیں کرن جوہر، ورون دھون اور سیف علی خان نے مذاق کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے کیے پر شرمندہ ہوتے ہوئے معافی مانگ لی تھی لیکن بالی ووڈ میں اب بھی کچھ لوگ ہیں جو انہیں مسلسل تنقید کی زد پر رکھے ہوئے ہیں ۔ان ہی میں سے ایک بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم میکر اور مصنف اپوروا اسرانی ہیں جنہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کنگنا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو اپنی اگلی فلم میں بطور مصنف ملازمت پر رکھا ہے جیسے کنگنا نے اپنی بہن کو اپنی مینیجر بنایا ہے اور اب وہ اپنے بھائی کو فلموں میں کام دلوانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں کیا یہ اقربا پروری نہیں ہے، لہٰذاکنگنا کس منہ سے اقرباپروری کے خلاف بول سکتی ہیں؟
اپوروا اسرانی کی اس ٹویٹ پر کنگنا کی بہن رنگولی پھٹ پڑیں اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا میری بہن پر تنقید کرنا بند کیا جائے اس نے میری اس وقت مدد کی تھی جب مجھ پر تیزاب پھینکا گیا تھا، اس حادثے کے بعد میرا اعتماد چکنا چور ہوگیا تھا اور میں اپنا چہرہ چھپانے کیلئے نقاب کا سہارا لینے لگی تھی لیکن اس وقت میری بہن نے میرا ساتھ دیا اس نے نہ صرف میرا علاج کرایا بلکہ مجھے اپنے ساتھ کام میں شریک کرکے میرا اعتماد بحال کیا لہٰذا آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کنگنا نے اقرباپروری کا مظاہرہ کیا ہے؛ وہ اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہے۔
رنگولی نے مزید کہا کہ آئیفا ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے اس میں چند لوگوں کی جانب سے اقربا پروری جیسے موضوع کو لے کر میری بہن کا مذاق اڑایاجانا انتہائی غلط تھا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بالی ووڈ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کو خوش دیکھنا نہیں چاہتے اور اپنے کیے پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ مارچ میں اداکارہ کنگنا نے کرن جوہر کے پروگرام ’’کافی ود میں کرن‘‘ میں شریک ہوکر ان پر براہ راست اقربا پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کرن صرف مشہور شخصیات کی اولادوں کو فلموں میں کام دیتے ہیں جس پر کرن نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی اقربا پروری کا مظاہرہ نہیں کیا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 74
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276