گجرات(انور شیخ سے)شاہدولہ روڈ پر بہنوئی کے ہاتھوں تیل چھڑک کر جھلس جانے والے 12سالہ احمد رضا کی والدہ توقیر فاطمہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ ذیشان نے میڈیا کے نمائندوں کو غلط بتایا ہے حالانکہ میرے داماد نے کود میرے گھر آکر خود کو آگ لگانے کے بعد میرے معصوم بچے کو بھی آگ لگائی جس سے وہ جھلس گیا اب وہ میڈیا میں معصوم بن کر سستی شہرت حاصل کررہا ہے توقیر فاطمہ نے بتایا کہ اس کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں اقدام قتل وخودکشی کا مقدمہ بھی درج ہے اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جارہا میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کرتی ہوں میرا 12سالہ بیٹا جوکہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ہماری بھی میڈیا والے فریاد سنیں تاکہ ان کو اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔