کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہنا چاہیے۔
My statement regarding Rangers was incorrectly presented, Dr. Asim
احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش ہوئے جہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان میں جب کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے، ہمیں رینجرز کی کارکردگی کو سراہنا چاہیے جب کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ آپ نے ٹی وی پر کہا آپ کو ادویات دے کر بیان لیا گیا لیکن اب انکار کررہے ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا ’نو کمنٹس‘۔ صحافی نے سوال کیا کہ آج نواز شریف بھی کنٹینر پر ہیں اور وہ کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی جب کہ نواز شریف پاکستانیوں کو پیغام دے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں وہ غلط پیغام دے رہے ہیں۔