لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماملک احمد خان نے کہاہے کہ حکومت کی توجہ پاکستان کے لوگوں پر ہونی چاہئے ، میں خود ایک چھوٹا کاشتکار ہوں اور مہنگائی کی وجہ سے میری کمر ٹوٹ چکی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے
ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت کی توجہ پاکستان کے لوگوں پر ہونی چاہئے ، میں خود ایک چھوٹا کاشتکار ہوں اور مہنگائی کی وجہ سے میری کمر ٹوٹ چکی ہے، ڈی اے پی کھاد کی بوری پہلے 22سوروپے کی تھی جو اب 38سو کی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کاالیکشن سے پہلے جو بیانیہ تھا ، اس پر یوٹرن نہیں لیا گیا بلکہ اس کویکسرتبدیل کردیا گیاہے ، حکومتیں غیر مقبول فیصلے کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ غریب آدمی پر مہنگائی مسلط کردیں، اس سے غریب آدمی روٹی ہی نہیں کھا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضے کسی ایک حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ںہیں بلکہ یہ ایک تسلسل ہے جو پیچھے سے چلتا آرہا ہے ۔