میانمار: ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث میانمارکی فوج نے ظلم و بربریت کے بعد ہٹ دھرمی کی بھی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
میانمار فوج نے رونگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے کی جانے والی اندرونی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج جاری کردئے جس میں مینانمار فوج نے اپنے اوپر اوپرلگنے والے سنگین ترین الزامات سے خود کو بری الزّمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض الزامات ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا برادری کے ‘دہشت گرد’ مکانات جلانے اور قتل عام کے ذمہ دار ہیں، میانمار سے ہجرت کرنے والے لوگ روہنگیا برادری کے دہشت گردوں کے ڈر سے ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پرشائع کردہ اپنے ایک بیان میانمار فوج کا کہنا کہ انھوں نے ہزاروں دیہاتیوں کا انٹرویو کیا جنھوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں فوج کے ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی ہے۔