ابو ظبی……متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 9ویں سالانہ ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ، فائنل راؤنڈ میں فرانسیسی پائلٹ نے نام کر لیا ۔
دو روزہ چمپئن شپ میں میزبان متحدہ عرب امارات کے علاوہ امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، آسٹریا۱ورکینیڈاسمیت مختلف ممالک سے14مہم جو پائلٹس نے حصہ لیا۔ چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جانبازوںنے 25میٹر بلندی پر ‘ہوا سے بھرے پائیلونز کے درمیان370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرکر منفرد کرتب پیش کئے۔پائیلونز کادرمیانی فاصلہ فقط33سے49فٹ تک تھا،دو روزہ مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں فرانس کےNicolas Ivanoff نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن جرمنی کے Matthias Doldererاورفرانس کے ہی Francois Le Votکے حصے میں آئی۔