سرائے عالمگیر(بیوروچیف) مسلم لیگ ن لارے لپے کی سیاست کرنے والوں کا ٹولہ ہے، ہر طرف دعوے اور رنگین نعروں کی گونج سنائی دیتی ہے مگرعوام کو ریلیف میسر نہیں ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ جس طرف دیکھیں اوپر سے نیچے تک کرپشن ہی کرپشن دیکھائی دیتی ہے حکمرانوں نے ملک و قوم کو معاشی نقصا ن پہنچانے کے سوا کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں حکمران باتوں سے خوش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ہم قائد تحریک عمران کی زیرقیادت پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ آنے والا وقت باتوں کا نہیں کھائے کا حساب دینے کا ہے