اسلام آباد: دیگر مقدمات میں مصروف رہے ہیں، اپیلوں کی تیاری کیلئے مزید وقت دیا جائے: پی ٹی آئی وکیل کی عدالت سے استدعا
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیخلاف کیس میں تیاری کیلئے مزید وقت دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ جن پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ وہ دیگر مقدمات میں مصروف رہے ہیں، اپیلوں کی تیاری کیلئے مزید وقت دیا جائے، عدالت عظمیٰ نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسدعمر اور شیریں مزاری کی اپیلوں پرسماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔