اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی میدان سے آج کی گرما گرم خبر یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے ،، اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹرذوالفقارعلی بھٹی نی110325 ووٹ حاصل کیے تھے ، اور اب ادھر دوبارہ ا نتخابات کا حکم دیا گیا ہے ،،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے ،، جس کے مطابق 2فروری کو حلقہ این اے کے 20 پولنگ اسٹیشنز 261 تا270،۔276 تا 280،۔291 تا 295 میں ری پولنگ ہوگی،، جس کے لئے انتظامات مکمل کر کے پولنگ پلان مکمل کر لیا گیا،، نجی ٹی وی کیم رپورٹ کے مطابق 25جولائی 2018 کے عام انتخابات کے بعد ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نی26جولائی کو حلقہ این ای91 کافارم47جاری کیا ہے ،، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نی110325‘ پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ نی110246 ووٹ دوبارہ گنتی پر ریٹرننگ آفیسر نے فارم49 میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نی110654 اور چوہدری عامر سلطان چیمہ نی110567 ووٹ حاصل کئے اور ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو87ووٹوں سے برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا،، اور وہ رکن قومی اسمبلی بن گئے ہیں،، پولنگ اسٹیشنوں کے بیگوں کی سیلوں کی تبدیلی کا انکشاف کر کے معاملہ چیف الیکشن کمشن کو بجھوایا گیا تھا جہنوں نے ان 20 پولنگ اسٹیشنز پر 2 فروری کو دوبارہ پولنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار انتخابات میں کون جیتے گا ،،