اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت سمیت تمام لیڈران قومی اسمبلی پہنچ چکے ہیں تاہم اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری سے
صحافیوں ںے پوچھا کہ ” ن لیگ کہتی ہے کہ اپوزیشن کو آپ نے توڑاہے ؟ تو آگے سے انہوں نے بھی حیران کن جواب دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری چلتے ہوئے آرہے تھے کہ ایک صحافی نے سابق صدر سے یہ سوال کیا جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کہتے ہیں اپوزیشن کو زرداری نے توڑا ہے ،یہ کیوں نہیں کہتے کہ میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں ۔“دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے صحافیوں نے سوال پوچھا کہ اپوزیشن اکھٹی نہیں ہو سکی ؟ تو شہبازشریف نے اپوزیشن کی تقسیم ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپوزیشن کو اکھٹے ہونے ہی نہیں دیا ، اپوزیشن کو اب اکھٹا کرنے کی کوشش کریں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان انور مجید اور عبد الغنی مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ آصف علی زرداری کے وکیل نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ آصف زرداری صدارتی الیکشن کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں۔جس پربینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔