counter easy hit

این اے120 کا انتخابی معرکہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروا دیا، کلثوم نواز بھی تین بجے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوں گی۔

NA-120 election competition: approval of Dr. Yasmin Rashid's papers nomination

NA-120 election competition: approval of Dr. Yasmin Rashid’s papers nomination

لاہور: این اے 120 ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری، الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز پر 25 اعتراضات لگائے ہیں، انہیں قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی، کلثوم نواز نے ایف زیڈ ای کمپنی سے حاصل آمدن ظاہرنہیں کی اور انہوں نے اقامہ بھی نوازشریف کی وجہ سے لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا الیکشن کمیشن سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے، ہم ووٹ خریدتے نہیں، مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروایا، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکتیں، نواز شریف پارٹی کے صدر تھے جو نا اہل ہوچکے ہیں، انکے نااہل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے اور کلثوم نواز نے اثاثوں کی تفصیلات بھی نہیں لگائیں۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے، بیگم کلثوم نواز کے کاغذات کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے ہو گی۔ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی اور اس پرپولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف نے اس حلقہ سے 91 ہزار 683 ووٹ حاصل کیے تھے اور پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔ اس طرح نواز شریف 39 ہزار 329 ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ مقابلہ کیسا رہتا ہے۔ الیکشن 2013 میں نواز شریف اور ڈاکٹر یاسمین کے علاوہ جو نمایاں امیدوار تھے جن میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ سلمان بٹ نے 953 اور پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار نے 2 ہزار 605 ووٹ لیے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website