الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف جہلم اور ساہیوال میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی تمام درخواستوں کی سماعت بھی 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف جہلم اور ساہیوال میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سماعت میں وکیل شاہد گوندل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں 29 نومبر کی تاریخ مقرر ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر سنانے سے روکا ہوا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری نہیں کیا،4 دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیں گے، این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی تمام مقدمات کی سماعت بھی 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور ن لیگی ارکان اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے تھے، نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی مصروفیات کے باعث 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔