مذاکرات کیلئے وقت پر نہ پہنچنے پر جماعت اسلامی نے این اے 120 میں اپنا امیدوار دستبردار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور: این اے 120 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی ٹرین مس کردی۔ جماعت اسلامی نے بھرپور اندازسے اپنا امیدوار میدان میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حمایت حاصل کرنے کے لئے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا، امیر جماعت اسلامی سے ملاقات طے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی وفد مذاکرات کے لئے نہ پہنچا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کی قیادت ناراض ہو گئی اور تحریک انصاف کو اپنے امیدوار کی دستبرداری کے حوالے سے لال جھنڈی دکھا دی۔ امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا امیدو ار بھرپور انداز سے الیکشن لڑے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما کور کمیٹی کی میٹنگ کے باعث ملاقات کے لئے نہ پہنچ سکے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے دوبارہ جماعت اسلامی سے رابطہ کریں گے۔