counter easy hit

این 120 ضمنی انتخاب؛ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

NA 120 sub-election; Registration of papers nomination of Kalsum Nawaz and Yasmin Rashid

NA 120 sub-election; Registration of papers nomination of Kalsum Nawaz and Yasmin Rashid

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں اور اب تک مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی نامزد امیدوار یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ بیگم کلثوم نواز کے این اے 120 سے 2 فارم جمع کرائے گئے، ایک فارم میں بیگم کلثوم کے تجویز کنندہ نذیر خان سواتی اور تائید کنندہ ملک فرقان ہیں جب کہ دوسرے فارم میں سہیل اقبال تجویز کنندہ اور سید محمد عظمت تائید کنندہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور فیصل میر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جب کہ گزشتہ روز 2 آزاد امیدواروں نے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست کے درمیان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا جب کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website