لاہور: عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کردیا۔
NA-120’s sub-election: Begum Kalsoom Nawaz’s nomination papers challenge
سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نوازامیدوار ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کو نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا ہے جو عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کو جمع کرایا۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ کلثوم نوازشریف نے کاغذات میں اقامہ ظاہر کیا مگر اقامے کا معاہدہ چھپایا، انہوں نے اقامے میں ملنے والی تنخواہ کو بھی ظاہر نہیں کیا جب کہ اقامے میں اپنا عہدہ ظاہر نہیں کیا جو ڈپٹی چیرپرسن کا ہے۔