لاہور ; ضمنی 2018 کیلئے لاہور کے چاروں حلقوں سے مجموعی طور پر 45 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے ہیں ۔ قومی امسمبلی کے دو حلقوں سے 15 جبکہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے 30 امیدوار وں نے اپنے کاغذات نامزدگی کی
جانچ پڑتال کروائی ۔ این اے 124 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام محی الدین دیوانی ، محمد خان مدنی ، مسلم لیگ ن کی جانب سے سہیل شوکت بٹ سمیت 5 امیدواروں کے کاغذات نامذدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے ۔ این اے 131 سے تحریک انصاف کے رہنماء ہمایوں اختر ، مسلم لیگ ن کی رہنماء رابعہ فاروقی سمیت 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پہلے روز منظور کیے گئے ۔ پی پی 164 سے سہیل شوکت بٹ ، صابر علی ، محمد فراز سمیت 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں جبکہ پی پی 165 سے عاطف ایوب میو سمیت 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد کئے گئے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ چار ستمبر تک جاری رہے گا ۔