لاہور: حلقہ این اے 125سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ ریٹرنگ آفیسر آصف بشیر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا رکھے تھے جن میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔