ملتان :این اے 153 کے ضمنی انتخاب کے لئے 13 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے اور تمام امیدواروں کے کاغذات الیکشن کمیشن نے منظور کر لئے ہیں ۔
این اے 153 جلال پور ملتان کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کو 25 فروری کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور اسی روز وہ امیدوار جو اپنے کاغذات واپس لینا چاہتے ہیں لے سکیں گے ۔دوسری جانب حلقہ میں امیدواروں کی انتخابی مہم بھی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ ملتان کے حلقہ این اے 153 میں 17 مارچ کو ضمنی انتخاب ہو گا ۔ یہ نشست دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری کے باعث خالی ہوئی تھی ۔