لاہور ہائیکورٹ ملتان کے تین رکنی بنچ نے لیگی رہنما کو این اے 154 کا ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازر دے دی۔
ملتان: (یس اُردو) این اے 154 میں ن لیگ کے امیدورار صدیق بلوچ کو چند روز پہلے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے گوشوارے غلط جمع کرانے پر نااہل قرار دیا جس پر لیگی امیدوار نے تین رکنی لاجر بنچ سے رجوع کر لیا جس میں جسٹس مامون الر شید، جسٹس محمود افضل اور جسٹس شائد مبین نے کیس کی سماعت کی اور ساڑ ھے تین گھنٹے تک دونوں فریقوں کے وکلا کے دلائل سنے جس کے بعد لارجر بنچ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لیگی امیدوار کو 23 دسمبر کے دن ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے مختصر فیصلہ سنا دیا جس کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے عدالتی فیصلے کی خوشی میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ میں بھنگڑے ڈال کر مٹھائی بھی تقسیم کی ۔