کراچی (ویب ڈیسک) این اے 243 کا ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخاب میں حصہ لینے والوں کی حتمی فہرست جاری ہے ، این اے243 کی نشست عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 243 کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے میں حصہ لینے والوں کے کی فہرست جاری کر دی ہے، وزیر اعظم بننے پر عمران خان کی نشست خالی ہوئی، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں 22 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، امیدواروں میں پیپلزپارٹی کی جانب سے حکیم علی، ایم کیوایم کے عامر ولی الدین شامل ہیں جبکہ ایم ایم اے کے نعیم اختر، مسلم لیگ (ن) کے شرافت علی بھی شامل اور تحریک انصاف کےعالمگیرخان، پی ایس پی کے آصف حسنین بھی شامل ہیں۔ ٹی ایل پی کے نواز الہدیٰ سمیت دیگر آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، این اے 243 پر ضمنی انتخاب 14 اکتوبرکو ہوگا۔